ماڑی انرجی کمپنی، چل فاؤنڈیشن اور باچا خان میڈیکل کمپلیکس (ایم ٹی آئی) صوابی کے باہمی اشتراک سے شمالی وزیرستان کے معذور اور نادار افراد کے علاج و بحالی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

اس مشترکہ فلاحی منصوبے کا بنیادی مقصد حادثات یا دیگر وجوہات کے باعث اپنے اعضاء سے محروم ہونے والے افراد کو دوبارہ خودمختار اور باوقار زندگی گزارنے کے قابل بنانا ہے۔

منصوبے کے پہلے مرحلے کے تحت 7 مستحق اور نادار افراد—الطاف حسین، مغاز اللہ، اکرام اللہ، توفیق عمر، طاہر گل، وقاص اور خالد شیر—کو مصنوعی ہاتھ اور پاؤں لگانے کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔ تمام مریض اس وقت باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں زیرِ علاج ہیں، جہاں چل فاؤنڈیشن کی پیشہ ور اور ماہر ٹیم ان کی دیکھ بھال، مصنوعی اعضاء کی فٹنگ اور جسمانی بحالی کی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔