ضلع ٹانک کی یونین کونسل شیخ اوتار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد 4 پولیو ورکرزکو اغوا کر لیا۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گاؤں جیوس میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے پولیو ٹیم کو نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد اغوا ہونے والے ورکرز کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا، جبکہ واقعے کے بعد پورے علاقے میں شدید خوف و ہراس اور تشویش کی لہر پھیل گئی ہے