بونیر: کلیاڑی، جلالہ پل دیوانہ بابا کے مقام پر دریائے برندو میں تین خواتین ڈوب گئیں۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، مقامی رضاکاروں اور انسانیت فاؤنڈیشن کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مشترکہ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق امدادی کارروائی کے دوران ایک خاتون کو زندہ حالت میں دریا سے نکال لیا گیا، جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگر منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دو خواتین کی لاشیں بھی دریا سے نکال لی گئیں، جنہیں ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
