سوات: معروف کوہ پیما میاں سید علی شاہ کی میت کی تلاش اور برآمدگی کے لیے جاری ریسکیو آپریشن میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ریسکیو ہیلی کاپٹر کی تین پروازوں کے بعد ریسکیو ٹیمیں فلک سر بیس کیمپ پہنچ گئی ہیں اور میت تک رسائی کے لیے پیش قدمی کر رہی ہیں۔
ریسکیو آپریشن کی قیادت بریگیڈیئر عامر کر رہے ہیں، جبکہ سول انتظامیہ، ریسکیو اور دیگر متعلقہ ادارے بھی آپریشن میں شریک ہیں۔
میاں سید علی شاہ کے لواحقین کالام میں موجود ہیں، جنہیں ریسکیو آپریشن کی پیش رفت سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ریسکیو مشن کامیابی سے مکمل کر لیا جائے گا۔
