ڈی ایف او بنوں کامران خان کی قیادت میں محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے رات گئے بانوچی ونڈہ وائلڈ لائف چیک پوسٹ پرکارروائی کرتے ہوئے کراچی سے پشاور جانے والے ایک روڈ لائنر سے 25 کامن کرینز برآمد کر لیں

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق سیکیورٹی کے مشکل حالات کے باوجود عملے نے مستعدی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ کارروائی کا مقصد جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت اور اسمگلنگ کی روک تھام اور قدرتی ورثے کا تحفظ ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے