لکی مروت: پولیس امن کمیٹیوں کے احتجاج کے معاملے کے پیشِ نظر لکی مروت اور بنوں میں حساس سرکاری تنصیبات کی سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے کیلئے فرنٹیئر کور (ایف سی) کی نفری طلب کر لی گئی۔
ریجنل پولیس آفس کی جانب سے دونوں اضلاع میں حساس مقامات کی سیکیورٹی کیلئے ایف سی کی تعیناتی کے حوالے سے آئی جی خیبرپختونخوا کے دفتر کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق بنوں میں سنٹرل جیل، جوڈیشل کمپلیکس، پشاور ہائیکورٹ بنچ، ڈپٹی کمشنر آفس اور گریڈ اسٹیشن کی سیکیورٹی کیلئے ایف سی کی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔
اسی طرح لکی مروت میں جیل، جوڈیشل کمپلیکس اور ضلعی انتظامیہ کے دفاتر کی سیکیورٹی کیلئے بھی ایف سی اہلکار تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق حساس مقامات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے اضافی سیکیورٹی اقدامات کیے جا رہے ہیں
