ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ ٹانک روڈ پر تھانہ ہتھالہ کی حدود میں علی امین گنڈاپور فارم کے قریب کلاچی کے ڈی ایس پی کفایت اللہ مروت کی گاڑی پر حملے کی اطلاعات ہیں، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والوں میں ڈی ایس پی کفایت اللہ مروت، اے ایس آئی محمد نعمان، ایکس سروس مین غلام ہاشم، غلام سعید اور لیڈی کانسٹیبل امبر شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق حملے کے بعد پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے ٹراما سنٹر، ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے، جبکہ حملے میں ملوث ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات اور حملے کی نوعیت کے حوالے سے تاحال باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔
