ڈی آئی خان کے علاقے پہاڑپور کے دینی مدرسے میں کمسن طالب علموں پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق مدرسہ چشتیہ رضویہ پہاڑپور میں تشدد کے الزام پر والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علم محمد عثمان اور شاہ زیب کی پیٹھ پر تشدد کے نشانات واضح ہیں، جبکہ ایف آئی آر میں چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ سمیت تین دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔
