ڈا،
کوہاٹ کے محکمہ فارمیسی، کے چیئرمین اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالوہاب محسود کو تعلیمی، تحقیقی اور انتظامی شعبوں میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا۔
یہ ایوارڈ صوبائی وزیر تعلیم مینہ خان آفریدی اور وزیر اطلاعات شفیع جان نے ایک پروقار تقریب میں انہیں پیش کیا۔
ڈاکٹر عبدالوہاب محسود نے سال 2012 میں پی ایچ ڈی مکمل کی، جس کے بعد سے وہ کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تدریسی اور انتظامی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہیں فارماسیوٹکس کے شعبے میں 14 سال سے زائد تدریسی اور انتظامی تجربہ حاصل ہے۔
انہوں نے یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف ایمرجنسی کیئر اینڈ ٹیکنالوجی کی بنیاد رکھی اور اس کے پہلے چیئرمین/سربراہ بھی رہے۔ اس وقت وہ محکمہ فارمیسی کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
ڈاکٹر عبدالوہاب محسود برٹش کونسل، برطانیہ کی ایکریڈیٹیشن ایکسپرٹ ٹیم کے رکن بھی ہیں۔ پی ایچ ڈی کے دوران انہوں نے یونیورسٹی آف کینٹ، برطانیہ کے میڈوے اسکول آف فارمیسی میں بطور ریسرچ ایسوسی ایٹ خدمات انجام دیں، جبکہ بعد ازاں برٹش کونسل کے کلچر اینڈ ریسرچ ایکسچینج پروگرام کے تحت یونیورسٹی آف بریڈفورڈ، برطانیہ میں بھی تحقیقی خدمات سرانجام دیں۔
سال 2012 سے اب تک وہ یونیورسٹی کی متعدد اہم کمیٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی فورمز، جن میں اکیڈمک کونسل، بورڈ آف فیکلٹیز، ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ، سینیٹ اور دیگر انتظامی کمیٹیاں شامل ہیں، کے فعال رکن ہیں۔ اس کے علاوہ وہ انٹرنیشنل جرنل آف بیسک میڈیکل سائنسز اینڈ فارمیسی کے ایڈیٹر اِن چیف بھی ہیں اور 30 سے زائد بین الاقوامی تحقیقی جرائد کے ادارتی بورڈ کا حصہ ہیں۔
تحقیق کے میدان میں بھی ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ وہ اب تک 150 سے زائد قومی و بین الاقوامی تحقیقی مقالے شائع کر چکے ہیں، دو کتب کے مصنف ہیں، 40 سے زائد فارما ڈی فائنل ایئر منصوبوں اور 45 ایم فل و پی ایچ ڈی طلبہ کی نگرانی کر چکے ہیں۔
انہیں کوہاٹ یونیورسٹی کی جانب سے متعدد مرتبہ بہترین محقق (Best Researcher Award) سے بھی نوازا جا چکا ہے، جبکہ مسلسل دو برس اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے دنیا کے ٹاپ 2 فیصد سائنسدانوں میں بھی شامل کیا گیا۔ ان کا H-Index 25 ہے اور وہ Novel Drug Delivery Research Group کے بانی و سربراہ بھی ہیں۔
تعلیمی، تحقیقی اور انتظامی میدان میں ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں ملنے والا بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ 2025 ان کی انتھک محنت، علمی قابلیت اور پیشہ ورانہ خدمات کا واضح اعتراف ہے۔ علمی حلقوں نے ڈاکٹر عبدالوہاب محسود کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے مزید کامیابیوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر عبدالوہاب محسود کو مسلسل دو برس اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے دنیا کے ٹاپ 2 فیصد سائنسدانوں میں بھی شامل کیا جا چکا ہے۔
