ڈیرہ اسماعیل خان میں قاری عمیر فاروقی پر مبینہ اغوا کی کوشش کے خلاف شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے مریالی موڑ، ملتان روڈ پر دھرنا دے دیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں سخت سکیورٹی انتظامات اور مختلف مقامات پر ناکہ بندیوں کے باوجود ایسے واقعات عوام کے تحفظ پر سنگین سوالات اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاری عمیر پر مبینہ اغوا کی کوشش کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور اگر واقعہ ثابت ہو تو ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے