اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق 29 جولائی سے 5 اگست کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 29 جولائی سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی، جبکہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ اس وقت شمالی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے۔ یکم اگست سے یہ مغربی ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیں گی، جس کے باعث مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور متعلقہ اداروں کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔