پشاور: انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے سنٹرل پولیس آفس (سی پی او) پشاور میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران ڈی ایس پی ڈیرہ اسماعیل خان حافظ عدنان خان کو ان کی نمایاں پیشہ ورانہ کارکردگی کے اعتراف میں تعریفی سند اور نقد انعام سے نوازا۔
یہ اعزاز جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں، ہائی پروفائل مقدمات کی کامیاب تفتیش، امن و امان کے قیام اور عوامی خدمت کے شعبے میں مثالی کارکردگی پر دیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس نے پولیس افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہترین کارکردگی کا اعتراف فورس کے حوصلے بلند کرنے اور مزید مؤثر خدمات کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنتا ہے۔
واضح رہے کہ ڈی ایس پی حافظ عدنان خان اس وقت شاہکس خیبر اسکول سینٹر میں ایڈوانس کورس کر رہے ہیں، جبکہ ان کی یہ کامیابی ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے لیے بھی اعزاز سمجھی جا رہی ہے
