پشاور: ضلعی دفتر برائے امورِ نوجوانان پشاور نے گرو اپ آرگنائزیشن اور ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا کے اشتراک سے "مشعلِ امن – کینوس آرٹ مقابلہ" منعقد کیا، جس میں 80 سے زائد نوجوان فنکاروں نے امن، اتحاد اور سماجی ہم آہنگی پر مبنی فن پارے پیش کیے۔

ججز کے فیصلے کے مطابق حسن ضیاء نے پہلی، جاویریہ نے دوسری جبکہ سدرہ خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اختتامی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ افیئرز مدام تہمینہ شریف نے کامیاب شرکاء میں انعامات اور اسناد تقسیم کرتے ہوئے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔