بھکر: ضلع بھکر کے نواحی علاقے سرائے مہاجر سے تعلق رکھنے والے نجیب اللہ خان نیازی اور ان کی صاحبزادی اسوہ نجیب نے روس میں منعقدہ بین الاقوامی ہارس بیک آرچری چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔

گھڑ سواری اور تیر اندازی کے اس قدیم اور مشکل کھیل میں دنیا بھر سے شریک نامور کھلاڑیوں کے درمیان پاکستانی باپ بیٹی کی جوڑی نے غیر معمولی مہارت، عزم اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی اعزاز اپنے نام کیا۔ کم عمری میں یہ کامیابی حاصل کرنے والی اسوہ نجیب پاکستان کی نمایاں ہارس بیک آرچری کھلاڑیوں میں شمار ہونے لگی ہیں۔

یہ تاریخی کامیابی نہ صرف سرائے مہاجر اور ضلع بھکر بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ اس کامیابی نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ پاکستانی نوجوان، مناسب مواقع ملنے پر عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔