سرکاری محکموں کے سینئر پلانرز، انجینئرز اور ڈیزائنرز کے لیے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تربیت ہیلویٹاس پاکستان کی جانب سے خیبرپختونخوا میں آفات سے محفوظ انفراسٹرکچر کی استعداد کار بڑھانے کے منصوبے کے تحت منعقد کی گئی، جسے جرمن وزارت برائے اقتصادی تعاون و ترقی (BMZ) کی مالی معاونت حاصل ہے۔

ورکشاپ میں شرکاء کو موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات کے خطرات، سیلاب سے محفوظ انفراسٹرکچر، نکاسی آب، کٹاؤ سے بچاؤ، قدرتی وسائل پر مبنی حل (Nature-based Solutions) اور پائیدار ترقی سے متعلق جدید تکنیکی مہارتوں کی تربیت دی گئی۔

تربیت میں ڈیرہ اسماعیل خان کے رودکوہی (سیلابہ) آبپاشی نظام پر خصوصی توجہ دی گئی، جبکہ ماہرین نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث بڑھتے ہوئے سیلابی خطرات سے نمٹنے اور مستقبل میں محفوظ و پائیدار انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی پر بھی زور دیا۔