ڈیرہ اسماعیل خان: دریا خان پل پر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب مضرِ صحت اور حرام گوشت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ خفیہ اطلاع پر ڈاکٹر ساغر امداد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گوشت سے بھرے ایک ٹرک کو تحویل میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق ٹرک میں بڑی مقدار میں غیر معیاری، مضرِ صحت اور مبینہ طور پر حرام گوشت پنجاب منتقل کیا جا رہا تھا۔ متعلقہ حکام نے گوشت قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اسے سائنسی طریقہ کار کے تحت تلف کیا جائے گا تاکہ عوامی صحت کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہ ہو۔

شہری اور سماجی حلقوں نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے