اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی زیر صدارت زرداری ہاؤس اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، مشیر برائے امور کشمیر چوہدری ریاض، سندھ کے صوبائی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی کے دیگر مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، پارٹی کے تنظیمی امور اور آئندہ سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے مجموعی سیاسی منظرنامے کے تناظر میں مختلف تجاویز کا جائزہ لیا اور پارٹی کو مزید فعال بنانے کے لیے مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا۔ اجلاس میں تنظیمی استحکام اور عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔