لاہور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدہ مسلم ممالک کے اتحاد، اجتماعی سلامتی، دفاعی تعاون اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
مرکزی سیکرٹریٹ جمعیت اہل حدیث پاکستان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ تمام مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جبکہ اسلامی ممالک کو باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر اتحاد اور تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔
تقریب سے علامہ حافظ ہشام الٰہی ظہیر نے بھی خطاب کیا اور معاہدے کو مسلم دنیا کے اجتماعی دفاع کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا۔ تقریب میں علمائے کرام، مذہبی و سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
