پولیس حکام کے مطابق 70 سالہ شخص 15 سالہ لڑکی سے نکاح کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کم عمر ہونے کے ساتھ ساتھ بولنے اور سننے سے بھی قاصر ہے، جبکہ واقعے میں والدین کی مبینہ ملی بھگت کے پہلو سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کی چھان بین کی جا رہی ہے۔